مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ لاہور میں کاغذات میں 1500 کنال سے زائد کی اراضی اور مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز سمیت اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ لیگی رہنما کی ملکیتی کوئی گاڑی نہیں، بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر ہوئی ہیں جبکہ مریم نواز نے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی ہے۔





