لاہور: بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت خاندان چوتھی منزل پر ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ نانبائی اور ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہےہے جو صبح سویرے کام پر چلے گیئے تھے کمرے میں گیس سلینڈر کا چولہا پڑا تھا جس سے کمرے میں آگ لگی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چاروں بچے موقع پر ہی جھلسنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔