الیکشن کمیشن نے ہر محاذ پر ہرانے کی کوشش کی: بیرسٹر گوہر خان

0
262

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہر محاذ پر ہرانے کی کوشش کی، پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ٹکٹوں سے متعلق مشاورت کل مکمل ہو جائے گی، کل اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اس کا نشان واپس لینا غیر قانونی ہے، پرسوں تک ہمارے سارے امیدوار فائنل ہو جائیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق پیسوں کے لین دین کی بات درست نہیں، سائفر کیس حکم امتناع کل ختم ہو رہا ہے، امید ہے کل ہائی کورٹ کوئی اچھا فیصلہ دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے اس کا ٹرائل اوپن ہو، بانی پی ٹی آئی کو ہر مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو ان شا اللہ پی ٹی آئی جیت کر دکھائے گی، ووٹ کے حق کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کے لیے بھی درخواست کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا