خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گائوں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق میرانشاہ میں میں فائرنگ سے جاں بحق تین افراد میں حلقہ پی کے-104 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ ، مسرور اور محمد سخی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملک کلیم اللہ اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملک کلیم اللہ کچھ عرصے قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسلم بلیدی زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کے مطابق تربت شہر میں مین روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسلم بلیدی زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنرکیچ کے مطابق اسلم بلیدی این اے 258 سے الیکشن میں امیدوار ہیں۔ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کا کہنا ہیکہ اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر بھی رہے ہیں۔فائرنگ سے زخمی اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ،سپتال تربت منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اب انہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔