Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سی ایس ایس کے تحریری امتحان کا شیڈول جاری

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 مارچ سے پہلے تحریری امتحان کے لیے آن لائن اپلائی کریں اور اپنی درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں اسلام آباد میں ایف پی ایس سی کے دفتر کو بھجوائیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحانات 12 مئی 2022 سے 20 شہروں میں بیک وقت شروع ہوں گے۔

صرف وہی امیدوار   تحریری امتحان کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے  ایم پی ٹی کا ابتدائی امتحان  پاس کیا ہو  ،  کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ بیچلر ڈگری ہو اور جن کی عمر 31 دسمبر 2021 کو 21 سے 30 سال کے درمیان ہو ۔