پی ٹی آئی کا پلان بی، الیکشن کمیشن کا آر اوز کیلئے حکمنامہ جاری

0
352

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ریٹرننگ افسران کسی ایک پارٹی کے امیدوار کو دوسری پارٹی کا انتخابی نشان نہ دیں۔الیکشن کمیشن کا یہ حکمنامہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پلان بی سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے، ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہو سکتا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عام انتخابات کا پلان ’بی‘ سامنے آیا تھا، جس کے مطابق ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہیں ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔بلے کے انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ جاری کردیے۔پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کروائیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا