لیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی نشانات الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران سے انتخابی نشانات الاٹ کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاج حیدر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کی جائے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔






