سیلاب سے متاثرہ 80 اضلاع آف زدہ قرار، 14 لاکھ گھر تباہ ہو گئے

0
447

عمران خان سیلاب متاثرین کو نہیں، اپنا بیانیہ زندہ رکھنے کے مشن پر ہیں، شیری رحمان

اسلام آبادوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، 80 اضلاع آفت زدہ قرار دئیے گئے ہیں،لیکن عمران خان سیلاب متاثرین کو نہیں، اپنا بیانیہ زندہ رکھنے کے مشن پر ہیں، 

عمران خان صرف سندھ اور بلوچستان کو نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے سیلاب زدگان کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ ان کو بس اپنی سیاست سے غرض ہے۔ان کو عوام کی مشکلات اور زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں نا صحیح ان کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر توجہ دینی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ ریسکیو اور رلیف کے منتظر ہیں مگر پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر عمران خان کو بنی گالا سے جلسہ گاہ پک اینڈ ڈراپ دے رہا۔عمران خان خود غرضی کی عینک اتار کر دیکھیں ملک میں کیا صورت حال ہے، سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ  عمران اس وقت بھی لوگوں کو نفرت اور انتشار پر اکسا رہے ہیں،یہ جلسوں کا نہیں زندگیاں بچانے کا وقت ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 33 ملین سے زائد لوگ متاثر، 1265 لوگ جاں بحق، 14 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں مگر عمران خان جلسوں میں مصروف ہیں۔لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں وہ قوم کو انقلاب کے لئے جگا رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا