تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے نورانی محلہ میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر دیا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دودھ دہی کا کاروبار کرنے والا دکاندار وقاص سعید صبع سویرے دکان پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار گاہگ کے روپ میں وہاں پہنچے اور دکاندار سے نقدی وغیرہ چھیننا شروع کی۔اس دوران دکاندار کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وقاص سعید شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ ملزمان 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔