غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےغیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی ، سول جج قدرت اللہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کے لئے استثنیٰ درخواست دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے میڈیکل رپورٹ واٹس ایپ پر منگوا کر عدالت میں پیش کی تھی۔






