سبی + کوئٹہ: سبی میں تحریک اںصاف کی کی ریلی کے قریب دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان بلوچستان کے علاقے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ایم ایس سبی اسپتال کے مطابق بم دھماکے کے چار زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سبی میں علاج جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے