Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

بلوچستان،7 دہشتگرد ہلاک،بھارتی میڈیا پر ہینڈلرز کی تصدیق، جان اچکزئی

کوئٹہ:بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں گزشتہ رات پاک فوج کی جانب سے تین دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ بھارتی میڈیا پر دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اپنے ہینڈلرز نے کی، بھارت میں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈاکیا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ منصوبے کو بچانے کی کوشش میں را کے ہینڈلرز نے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے کا مشور دیا اس کے باوجود ہماری افواج نے انتھک انداز میں ان کا تعاقب کیا اور اس کے نتیجے میں وہ فرار ہونے میں ناکام رہے۔جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ را سے تعلق والے حملہ آوروں کو کامیابی سے بے اثر کرنے کے بعد مچھ میں حتمی کلیئرنس آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور علاقے میں صورتحال مستحکم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں کے ناکام حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے تھے۔بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، را سے منسلک اکاونٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکانٹس سے جاری کی، حملے کیدوران را سے جڑے اکاونٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بھی شروع کردیا تھا۔۔