الیکشن میں کسی کا سہارا نہیں،نوازشریف سے چوکنا رہنا ہوگا، بلاول بھٹو

0
301


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا دعویٰ ہے کہ وہ صرف سیاسی رہنما ہیں جو ‘کسی اور جگہ’ سے نہیں بلکہ براہ راست عوام سے ووٹ مانگتے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ایک کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کر کے لوگوں کے حقوق کولوٹنے کا الزام لگایا، یہ اصطلاح انہوں نے ایک اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بطور وزیراعظم اپنے دور میں بڑے پیمانے پر استعمال کی۔ تھرپارکر میں ریلی میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب دوسرے سیاست دان اپنے مفادات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے اوردوسری جگہوں سے حمایت حاصل کر رہے تھے، وہ ایک ایسے رہنما کے طورپرکھڑے تھے جوبراہ راست عوام سے ووٹ مانگ رہے تھے۔ ‘مجھے کسی اور کا سہارا نہیں ہے۔ میں یہاں صرف عوام کی حمایت کے ساتھ کھڑا ہوں نواز شریف کو مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کا نیا لاڈلا بننے پر طنز کرتے ہوئے کہا

بلاول نے وعدہ کیا کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو غریبوں کے لیے تیس لاکھ گھر بنائیں گے اور عوام کی آمدنی دوگنی کریں گے۔ بلاول نے نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص تھر کول منصوبے کا جھوٹا کریڈٹ لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ‘اگر یہ اس کا پروجیکٹ ہوتا تو میں آج یہاں نہیں بلکہ وہ بولتا۔ 8 فروری کے بعد، ہم تھر کول منصوبے کو مزید ترقی دیں گے، تھرپارکر سے کراچی تک ٹرینیں چلائیں گے

بلاول نے کہا کہ میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے ایم کیو ایم پی پر طنز کرتے ہوئے کہا جس نے گزشتہ سال نومبر میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ ضلع کے کارونجھر پہاڑ کو اشرافیہ کے ہاتھوں نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، یہ کہتے ہوئےمیں کارونجھر کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دوں گا۔ یہاں اگر کسی کو کاروبار کرنے کا حق ہے تو وہ سب سے پہلے مقامی لوگ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا