ہائیکورٹ، بنی گالا میں محفوظ نہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی کی درخواست

0
320

اسلام آباد: سابق خاتون اول اوربیگم عمران خان بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے اقدام کے خلاف عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں میاں بیوی کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی حکام نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سابق خاتون اول کو قید کرنے کے لیے بنی گالہ کی رہائش گاہ کو ‘سب جیل’ قرار دیا تھا۔ اگرچہ درخواست گزار کی صحت فی الحال اچھی ہے، تاہم، اس کے گھر میں نامعلوم افراد کی نقل و حرکت ہے جسے حکومت نے سب جیل قرار دیا ہے، جس سے اس کے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے بشریٰ بی بی نے کہا کہ اس کے ساتھ جوخصوصی سلوک کیا گیا ہے وہ آئین کے تحت دی گئی مساوات کی روح کے خلاف ہے اور اس کے نتیجے میں یہ امتیازی سلوک ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا