مریدکے: جی ٹی روڈ پر تیز فتار ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو خانیوال میں شادی میں شرکت کے بعد واپس گوجرانولہ جارہے تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی