وزیرآباد : سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے پی اے اشفاق تارڑ کے وزیرآباد میں گھر۔سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے علی پور چٹھہ میں چھاپا مارا ۔اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی مکمل تلاشی لی گئی،کاغذات قبضے میں لئے گئے ۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گھر کے تمام موبائل فون قبضہ میں لیے۔ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے ۔ اور میرے بھائی کو ، اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ہےاشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہے جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔دوسری جانب رابطہ کرنے پر علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کی ہے واضع رہے کہ گذشتہ روز کمشنر لیاقت علی نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد پہلے اُن کی اور اب پی اے کی کمبختی آگئی ہے