اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافے کے بعد 29.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش میں ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹرکی فی کلو قیمت 48 روپے 45 پیسے اور پیازکی فی کلو قیمت 12 روپے 69 پیسے بڑھی۔ ٹماٹرکی فی کلو قیمت 48 روپے 45 پیسے اور پیازکی فی کلو قیمت 12 روپے 69 پیسے بڑھ گئی
ٹماٹرکی فی کلو قیمت 48 روپے 45 پیسے اور پیازکی فی کلو قیمت 12 روپے 69 پیسے بڑھی ادارہ شماریات کے مطابق 390گرام پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6 روپے82 پیسے اضافہ ہوا، کیلے 2 روپے فی درجن اور مٹن 2 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ چاول، دودھ، دہی، بیف، چینی، صابن، انڈے اور بریڈ مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔






