مسلمان نوجوانوں کو روس میں خراج تحسین پیش، تمغہ برائے خدمات عطاء

0
274

ماسکو : کروکس سٹی کنسرٹ ہال پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے میں درجنوں افراد کو بچانے والے 15 سالہ لڑکے اسلام خلیلوف کو روسی فیڈریشن کی مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ اور روس کے مفتیوں کی کونسل کی جانب سے میڈل سے نوازا گیا۔ ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں نماز جمعہ سے قبل منعقدہ تقریب کے دوران خلیلوف کو ان کی بہادری پر روس کے مسلمانوں نے تمغہ برائے خدمت سے نوازا ۔

اسلام خلیلوف نے محصور کنسرٹ ہال سے لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے دروازے کھولے اور باہر نکلنے کی ہدایات فراہم کیں۔ مذہبی ایسوسی ایشن کے چیئرمین رویل گینوتدین نے میڈل تقسیم دیا.انہوں نے کہا: “میں جانتا ہوں کہ جو کچھ ہوا وہ زندگی بھر آپ کے دل میں زخم کی طرح رہے گا۔ لیکن آپ نے جو کچھ کیا وہ بھی آپ کی یادوں میں رہے گا، لیکن سب سے اہم بات ہمارے پورے معاشرے، ہمارے پورے لوگوں اور ان تمام لوگوں کی یاد میں ہے جنہوں نے ہمارے صدر، ہمارے روسی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا