،نئی دہلی : بی جے پی کے 11 امیدواروں کی آٹھویں فہرست: سشیل کمار رنکو جنہوں نے کچھ دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو جالندھر سے میدان میں اتارا گیا ہے امریکہ میں سابق ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو لوک سبھا انتخابات 2024 میں امرتسر سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ بی جے پی نے ہفتہ کے روز اوڈیشہ ، پنجاب اور مغربی بنگال کے 11 حلقوں سے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی۔ پنجاب کے سابق وزیراعلی ٰ امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور کو پٹیالہ سے ٹکٹ ملا ہے پہلے وہ کانگریس سے نمائندگی کرتی تھیں۔ بالی ووڈ اداکار سنی دیول جو گورداسپور سے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی ناقص حاضری کی وجہ سے جانے جاتے تھے، کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ دنیش سنگھ بابو کو اس حلقے سے میدان میں اتارا گیا ہے اوڈیشہ میں، جہاں بی جے پی بی جے ڈی کی حمایت کے بغیر اکیلے الیکشن لڑے گی، پارٹی نے چھ بار کے رکن پارلیمنٹ بھرتہری مہتاب اوراوم کٹک کو میدان میں اتارا۔ مہتاب نے حال ہی میں بی جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی پنجاب کے سابق وزیر اعلی ٰ بیانت سنگھ کے پوتے اور کانگریس کے تین بار کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو لدھیانہ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑنے والے سشیل کمار رنکو کو جالندھر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر شمال مغربی دہلی سے جیتنے والے ہنس راج ہنس فرید کوٹ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
مغربی بنگال میں جھارگرام سے ڈاکٹر پرنت ٹوڈو اور بیربھوم سے سابق آئی پی ایس دیباشیش دھر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ دھار نے حال ہی میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ڈاکٹر پرنت ٹوڈو نے بھی حال ہی میں مغربی بنگال ہیلتھ سروسز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ جھارگرام گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات تھے۔پٹیالہ سے چار بار رکن پارلیمنٹ رہنے والی پرنیت کور، جنہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے کانگریس نے معطل کر دیا تھا، نے پہلے کہا تھا کہ اگر بی جے پی چاہتی ہے تو انہیں پٹیالہ سے الیکشن لڑنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔





