
راولپنڈی ،اسلام آباد : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر آصف علی زرداری کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالی۔
صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق جنرل منیر نے آج صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے صدر پاکستان اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ترقیاتی اقدامات میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
صدر زرداری نے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایسے تخریبی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم کیا انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کا بھی اعتراف کیا اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے فوج کے خلاف بے بنیاد مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کا کردار اہم رہا ہے۔
جنرل منیر نے آج صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے صدر پاکستان اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ترقیاتی اقدامات میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قومی ترقی کے لئے فوج کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی لچک اور طاقت کی علامت رہے گا۔
انہوں نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کا احترام کرنے کے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔اجلاس کا اختتام پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم اور یکجہتی پر ہوا۔




