ایچی سن کے طالب علموں کو چھٹیوں پر 50 فیصد فیس معاف کرنے کی اجازت

0
219

لاہور: وفاقی وزیر احد چیمہ نے ایچی سن کالج میں اپنے بچوں کے لیے فیس معافی کی سہولت حاصل نہ کرنے کے اعلان کے بعد گورنر پنجاب اور چیئرمین ایچی سن بورڈ آف گورنرز نے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے چھٹی یا غیر حاضری کے دوران نشستوں کا ریزرویشن حاصل کرنے والے طلبا کے لیے 50 فیصد فیس معافی کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ 21 مارچ کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے صدر کی حیثیت سے صائمہ احد چیمہ کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے بعد سخت رد عمل سامنے آیا جس میں کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے احتجاجا استعفیٰ بھی شامل تھا۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب سے رائے طلب کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دستیاب نہیں ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا