دہشتگردوں کاپاکستان میں پیچھا کرینگے، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی دھمکی

0
175

نئی دہلی : بھارت نے ‘فرار دہشت گردوں’ کو ہلاک کرنے کے لیے پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر وہ بھاگ کر پاکستان چلے گئے تو ہم انہیں مارنے کے لیے پاکستان میں داخل ہوں گے جمعہ کے روز نشریاتی ادارے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ بھارت ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کرنے کے بعد سرحد سے پار فرار ہونے والے کسی بھی شخص کو ہلاک کرنے کے لئے پاکستان میں داخل ہوگا وزیر موصوف کا یہ بیان برطانیہ کے اخبار گارڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر مقیم دہشت گردوں کے خاتمے کے وسیع تر منصوبے کے تحت 2020 سے اب تک پاکستان میں تقریبا 20 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے انکار کرتا ہے۔رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سنگھ نے کہا، ‘اگر وہ بھاگ کر پاکستان چلے گئے تو ہم انہیں مارنے کے لیے پاکستان میں داخل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ لیکن اگر کوئی ہندوستان کو بار بار ناراض آنکھیں دکھاتا ہے، اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تو ہم اسے نہیں بخشیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا