مکہ : مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس شخص کی شناخت ظاہر کیے بغیر اخبار نے کہا کہ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کی گئی۔مسجد الحرام کی سکیورٹی کے لیے قائم اسپیشل فورس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کیے بغیر کہا کہ ‘ضروری طریقہ کار مکمل کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمضان کے مقدس مہینے میں لاکھوں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمع ہوئے۔2017 میں ایک سعودی شخص نے خانہ کعبہ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن سیکیورٹی فورسز نے اسے روک دیا تھا۔ سال 2018 میں خودکشی سے متعلق تین الگ الگ واقعات پیش آئے تھے۔ جون کے اوائل میں ایک فرانسیسی شخص نے مسجد کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ایک ہفتہ بعد ایک بنگلہ دیشی شخص نے بھی اسی طرح خودکشی کر لی۔ اسی سال اگست میں ایک عرب شخص نے مسجد الحرام سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔