شدید بارشوں سے 22 افراد ہلاک، 52 لاپتہ

0
478

کراکس(طلوع نیوز) وینزویلا کی شمالی ریاست اراگوا میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں 22 افراد ہلاک اور 52 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریاست بھر میں ہفتے کے آخر میں ہونیو الی شدید بارشوں سے ہونیو الی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 22 افراد ہلاک اور 52 لاپتہ ہوگئے۔نائب صدر ڈیلسی روڈریگوئیز نے گزشتہ روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ لاپتہ افرد کی تلاش کے لیے نیشنل آرمڈ فورسز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور تباہ شدہ کاروبار کی بحالی میں بھی حکومت مدد کرے گئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نکولس مادورو نے اس علاقے کو آفت زدہ قرار دیا ہے اوراموات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔داخلی تعلقات، انصاف اور امن کے وزیر ریمیگیو سیبالوس نے کہا کہ سکیورٹی اور رسک مینجمنٹ ایجنسیوں کیایک ہزار سے زیادہ اہلکار ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا