رینالہ خورد(نیوزڈیسک)تھانہ شاہبھور کے علاقہ 34/4L ٹھاکرہ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبھور کی حدود میں میں واقع گاؤں 34/4L ٹھاکرہ میں دوران ڈکیتی پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کے گروہ نے ناکہ لگا کر لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس جوانوں کی جانب سے بھی اپنی حفاظت کیلئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے چار خطرناک ڈاکوؤں موقع پر ہلاک ہوگئے تاحال ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوئی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکووں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، اسلحہ اور موٹر سائیکلز برآمد کر لیا گیا ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی






