اسلام آباد(نیوزڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے، بی کام)، اے ڈی سی، اے ڈی ای، بی ایس(اکانٹنگ اینڈ فنانس)، بی بی اے، بی ایڈ اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 17اکتوبر سے شروع ہوں
گے جو 10دسمبر تک جاری رہیں گے۔ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔
ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کردی گئیں ہیں۔نقل کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کے اچانک دورے کرے گی۔علاوہ ازیں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبہ سندھ میں خاندانوں کی نقل مکانی کی بنا پر یونیورسٹی نے علاقائی دفاتر(حیدر آباد، لاڑکانہ اور دادو/مورو)کے اضلاع اور تحصیلوں میں میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے 12 تا 17ستمبر تک منعقد ہونے والے امتحانات کو ری شیڈول کیا تھا،
اب یہ امتحانات 14۔اکتوبر تا 29۔اکتوبر منعقد ہوں گے۔پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہوں گے۔تمام طلبہ کو موبائیل ایس ایم ایس پر اطلاع دے دی گئی ہے۔سمسٹر خزاں 2022 کے دوسرے مرحلے کے داخلے 18۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے، بی کام)، بی ایس(او ڈی ایل)، چار سالہ بی بی اے، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز شامل ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔






