لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازعدالت پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان کی بریت کی اپیلیں دائر کی تھیں۔ 10 اکتوبر کو اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں، ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں ملے






