Friday, November 15, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ملکی معاشی بدحالی میں، پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔

چوبرجی گارڈن لاہور میں ملازمین کی رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1ارب 49 لاکھ ،پنجاب کی جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر کیلئے 47کروڑ 61 لاکھ منظور کئے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری دیدی گئی ۔