سلمان خان نے اپنی دوست کی سالگرہ کا جشن منایا

0
237

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی خاص دوست لولیا ونتور کی 44ویں سالگرہ منائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 24 جولائی کو رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا ونتور کی سالگرہ کے لیے اپنی رہائش گاہ پر خاص تقریب کا انعقاد کیا۔

سلمان خان کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں اداکار کے پورے خاندان نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ نامور فنکار بھی تقریب کا حصہ تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر میں میکا سنگھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آئے اور اسی تصویر میں لولیا ونتور نے سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جبکہ اداکار ہمیش ریشمیا کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔
سلمان خان کا رومانوی اداکارہ کی سالگرہ پر اتنا خوش نظر آنا اور پھر اس تقریب میں پورے خان خاندان کی شرکت نے دبنگ اسٹار اور لولیا کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

دونوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کئی سالوں سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں لیکن فی الحال! عوامی سطح پر اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

رومانوی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی سالگرہ کی گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے ’آئی لو یو‘ لکھا، جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں سلمان خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا