نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست پر اعتراضات

0
444

 

 

رجسٹرار آفس نے محسن نقوی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے، کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، رجسٹرار عدالت عظمیٰ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اسد عمر نے درخواست میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا