پیپر لیک احتجاج کامیاب، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

0
253

نئی دہلی: امتحانی پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر 36 روز سے جاری طلبہ احتجاج کے بعد بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے استعفے میں کہا کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے تعلیم اور تعلیمی اصلاحات سے وابستہ ہیں اور نوجوانوں کے جذبات، خوابوں اور جائز مطالبات کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ای ای ٹی۔یو جی امتحان میں بے ضابطگیوں کے بعد حکومت نے فوری تحقیقات کا حکم دیا، امتحان منسوخ کرکے دوبارہ منعقد کیا گیا تاکہ کسی بھی طالب علم کے مستقبل پر سمجھوتہ نہ ہو۔

مستعفی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال اور نوجوانوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد، تعلیمی نظام پر اعتماد کی بحالی اور قومی اتحاد کے لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرِ تعلیم کے استعفے کو اپنی تحریک کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، تاہم ملک بھر میں احتجاجی سرگرمیوں کا اختتام مشعل بردار مارچ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امتحانی پرچہ لیک ہونے کے خلاف مئی 2026 سے نئی دہلی میں احتجاج جاری تھا، جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی، جبکہ پولیس کی کارروائیوں اور سیاسی دباؤ کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا