حکومت نے مطالبات مان لیے، کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان

0
486

نئی دہلی: بھارتی نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی یونین منسٹر جے پی نڈا اور وزیر جتیندر سنگھ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اس لیے تمام مظاہرین پرامن طریقے سے احتجاج ختم کر دیں۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہو چکے ہیں، نیٹ (این ای ای ٹی) پرچہ لیک اسکینڈل سے متاثرہ طلبہ کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ سی جے پی کارکنوں کے خلاف درج تمام مقدمات بھی واپس لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تعلیمی اصلاحات سے متعلق سی جے پی کے پانچ نکاتی ایجنڈے سے بھی اتفاق کیا ہے اور اس پر مزید مذاکرات جاری رہیں گے۔

سی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے منگل تک تحریری ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ این ای ای ٹی پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف مئی 2026 سے نئی دہلی میں احتجاج جاری تھا، جس میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، جبکہ پولیس کی سخت کارروائیوں کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا