جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

0
171

اسلام آباد(طلوع نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔اسدعمر، عمر ایوب علی نواز ،حماد اظہر ، حسان نیازی، اعظم سواتی ، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب اے ٹی سی میں پیش ہوئے،وکلاء بابراعوان، نعیم پنجوتھہ اور علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

شبلی فراز، اسد قیصر اور زلفی بخاری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہے، ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک اے ٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے۔

جج راجہ جواد عباس نے فرخ حبیب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گزشتہ 2 سماعتوں پر آئے نہیں، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لیے گئے۔ جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں۔عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا