راولپنڈی(طلوع نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک بھی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالا سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشتگرد مہتاب کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ سیکورٹی فورسزاور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اورسکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے ۔






