گلگت بلتستان: پاک فوج کی انجینئر کور گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آرمی انجینئر کور اور فیڈرل ورک آفس (FWO) کی ٹیمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اہم شاہراہیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ اور شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ استک پل، جگلوٹ اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور استور و چین جانے والی ہنزہ روڈ بھی دوبارہ عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔






