بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ سیکرٹری صحت و چیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مجیب الرحمن پانیزئی کے مطابق قبائلی معاشرے میں کزن میرج کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بڑھ رہے ہیں، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے منظور شدہ ایکٹ میں اگر ترمیم کی ضرورت پڑی تو کی جائے گی، جبکہ ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کے لیے عوام کو لیبارٹریز میں سہولت فراہم کی جائے گی اور آگہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔






