بلوچستان،تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے نکاح سے قبل ٹیسٹ لازمی قرار

0
108

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ سیکرٹری صحت و چیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مجیب الرحمن پانیزئی کے مطابق قبائلی معاشرے میں کزن میرج کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بڑھ رہے ہیں، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے منظور شدہ ایکٹ میں اگر ترمیم کی ضرورت پڑی تو کی جائے گی، جبکہ ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کے لیے عوام کو لیبارٹریز میں سہولت فراہم کی جائے گی اور آگہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا