غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

0
150

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر قاہرہ پہنچی، جہاں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے اسے وصول کیا۔ امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے، اور آئندہ چند روز میں مزید امدادی سامان بھی مصر پہنچایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا