تائیوان، آخری نیوکلیئر پاور پلانٹ دوبارہ کھولنے کیلئے ریفرنڈم ناکام

0
127

تائیوان میں آخری نیوکلیئر پاور پلانٹ مانشن کو دوبارہ کھولنے کے لیے کرائے جانے والا ریفرنڈم ناکام ہو گیا کیونکہ ووٹر ٹرن آؤٹ مطلوبہ قانونی حد کو پورا نہ کر سکا۔ کامیابی کے لیے تقریباً 50 لاکھ ووٹ درکار تھے، لیکن حمایت میں صرف 43 لاکھ ووٹ آئے جبکہ 15 لاکھ ووٹ مخالفت میں تھے۔

تائیوان کی حکومت نے کہا کہ زلزلے کے شکار علاقے میں جوہری توانائی پیدا کرنے اور جوہری فضلے کے حوالے سے بڑے حفاظتی خدشات ہیں۔ صدر لائی چنگ تے نے کہا کہ اگر ٹیکنالوجی میں بہتری اور سماجی قبولیت میں اضافہ ہوتا ہے تو مستقبل میں جدید ایٹمی توانائی پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا