بٹگرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل جبکہ تین اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ہالینڈ کی معروف بائیک رائیڈر نورالی کو 20 اگست کو پولیس کے ناروا سوالات سے پریشان ہونا پڑا، جنہوں نے دستاویزات چیک کرنے کے بہانے انہیں مختلف پولیس ٹیموں کے حوالے کیا اور ان سے ذاتی سوالات کیے، جیسے شادی نہ کرنے کی وجہ اور شوہر کے بارے میں معلومات۔ نورالی نے اس سارے واقعے کو فلم بند کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا، جس میں وہ پولیس کے نامناسب رویے پر بیزاری کا اظہار کرتی ہیں، لیکن پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر بھی نظر آتی ہیں۔






