محسن نقوی کی سعودی سفارت خانے میں ملاقات، پاک-سعود تعلقات پر تبادلہ خیال

0
126

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ اور برادرانہ کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سعودی سفیر نے پاکستان کو برادر دوست قرار دیتے ہوئے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا