عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0
155

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ شاہ ریز خان کو تھانہ سرور روڈ پولیس کی طرف سے مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

پچھلی پیشی پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو 8 مقدمات میں ضمانت ملی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہاؤس حملہ کا کیس ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا