امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد فلسطینیوں کے علاج، تعلیم اور کاروباری سفر پر اثر پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکی سفارت کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز کی ویزا منظوری روک دی جائے۔ اس اقدام کے بعد فلسطینی حامی گروہوں نے شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی رہنماؤں کے ویزے مسترد اور منسوخ کر دیے تھے۔






