بیٹوں کی گرفتاری سے بانی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،علیمہ خان

0
196

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹوں کو گرفتار کرکے پارٹی کے بانی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ شیر شاہ کی ضمانت پر سماعت تھی لیکن تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، اور پنجاب پولیس کو ابھی بھی ہدایت ہے کہ ریکارڈ پیش نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں سب کی ضمانت ہو چکی ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ وہ بہنیں اڈیالہ جیل جا رہی ہیں اور کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تاکہ ان کا مکمل چیک اپ کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں اس طرح قید کر کے نہیں توڑا جا سکتا، پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم قربانی دینے کو تیار ہیں۔”

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی تھی، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا