انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے،بلاول بھٹو

0
109

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پی پی پی چیئرمین نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی، متاثرہ خاندانوں اور بی این پی(ایم) کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یقین ہے دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ زخمی شہریوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا