کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایس ایچ او اور 2 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔
کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اور 2 کانسٹیبل گشت کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔






