شارجہ میں کھیلے جانے والے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم شامل ہیں۔
رواں سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔




