دمشق: شام کے صدر احمد الشرع شمالی شام کے شہر ادلب میں اپنی اہلیہ لطیفہ الدروبی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے۔
لطیفہ الدروبی نے 2025 کے ’النصر والتحریر‘ بیچ میں جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری حاصل کی۔
شامی صدارتی دفتر کے مطابق صدر کی موجودگی میں جامعہ ادلب نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔




