سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر یواےای نیول فورسز کی ملاقات

0
155

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل سٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی، جبکہ کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے ان اقدامات کو سراہا۔

دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور یو اے ای کے فوجی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا