قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

0
150


قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے جہاں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

مراد نرتلیو کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات شیڈول ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

یہ دورہ قازقستان کے صدر کے آئندہ نومبر میں مجوزہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا